جے پور، 14 نومبر۔(اسٹاف رپورٹر)مقامی جے پور کے شہر میں واقع ایمبیشن اکیڈمی کھو ناگوریان میں آج یوم اطفال کے مواقع پر طلباء کیلئے یوم اطفال کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایمبیشن اکیڈمی کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے طور پر مختلف ثقافتی اور رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ اس موقع پر ادارہ کے سیکریٹری محمد محمود خاں،خالد محمود، ایڈوو کیٹ ندانکہت، سنیل کمار یادو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت ایم آرخان نے کی۔
اس موقع پر طلباء نے اپنے مضامین کے ذریعہ چاچا نہروکی زندگی سے جڑے مختلف حوالے پیش کئے جن میں نہرو جی کے گھر میں پل رہے طوطے کو آزاد کرانے کیلئے اپنے والد جی سے کہاکہ جب سارا ملک آزادی چاہتا ہے تو طوطے کو بھی میں نے آزاد کر دیا اور اپنے یومِ پیدائش کو اس لیے بار بار منائے جانے کی والد صاحب سے درخواست کی کہ انہیں تول کرہی مختلف مواد تقسیم کیاجاتاہے، ایسی امداد ضرورتمندو کی بار بار ہو۔ اس موقع پر طلباء کے کھیل ۔کود مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ادارہ کے سیکریٹری محمد محمود خاں،خالد محمود، ایڈوو کیٹ ندانکہت، سنیل کمار یادو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت ایم آرخان نے کی۔