Home / خبریں / بنگلور میں جشن یوم اُردو تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

بنگلور میں جشن یوم اُردو تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

جشن یوم اردو ریلی اور اردو کے ستارے ایوارڈ تقریب

حکومت اردو کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی: روشن بیگ اور نصیراحمد کی یقین دہانی

IMAG0407
IMAG0354
بنگلورو:9فروری کو محفل نساء اور اردو اکادمی ودیگر اداروں کے تعاون سے منعقدہ جشن یوم اردو پروگرامس کے سلسلے میں چھوٹا میدان تاامبیڈکر بھون نکالی گئی -اردو ریلی میں اسکولی طلبا وطالبات نے اردو کی گنگاجمنی تہذیب کو پیش کرنے مختلف ثقافتی لباس پہن کر ریلی میں شرکت کی -ریلی میں ہزار سے زائد طلبا شریک رہے – دوسری تصویر میں امبیڈکر بھون میں جشن یوم اردو ایوارڈس تقریب میں اجلاس سے وزیربرائے حج وشہری ترقیات آرروشن بیگ خطاب کرتے ہوئے -اسٹیج پر اقلیتی کمیشن چیرمین نصیر احمد، محفل نساء کی صدر ڈاکٹر شائستہ یوسف ،اقلیتی کمیشن کی سابق چیرپرسن بلقیس بانو ،ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین ودیگر مہمان دیکھے جاسکتے ہیں ……………(تصویر :سید عرفان اللہ، کرناٹک اردو اکادمی)

بنگلورو-11فروری(اسٹاف رپورٹر) محفل نساء کرناٹک اردو اکادمی یوم اردو کمیٹی اور آئی ایم اے کے اشتراک سے آج یہاں جشن یوم اردو ریلی اور اردو ستارے ایوارڈس ودیگر پروگراموں کا شاندار انعقاد امبیڈکر بھون وسنت نگر میں عمل میں آیا- صبح 10 بجے شیواجی نگر چھوٹا میدان سے شیدائیاں اردو اور ریاست وشہر کی مختلف اسکولوں کے طلبا وطالبات کے ساتھ اردو ریلی امبیڈکر بھون تک نکالی گئی- چھوٹا میدان پر محفل نساء کی صدر ڈاکٹر شائستہ یوسف سابق ڈائرکٹر این سی پی یویل نئی دہلی ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین اور یوم اردو کمیٹی کے چیرمین اعجاز علی نے ریلی کوفلیگ آف کیا- اس ریلی میں سیول ڈیفنس کے کیڈرس کے علاوہ شاہین کالج بیدر، قوۃ الاسلام پی یو ڈگری کالج اور ہائی اسکول کے علاوہ مختلف اسکولوں کے 2ہزار سے زائد طلبا وطالبات شریک رہے اور اردو کو قومی یکجہتی کا علمبردار قرار دینے طلبا نے مختلف لباس میں اردو کی گنگاجمنی تہذیب کا ریلی کے دوران مظاہرہ کیا -یہ ریلی میناکشی کوئل ٹمپل سینٹ میری چرچ رسل مارکیٹ اورحضرت کمبلپوش درگاہ سے ہوتے ہوئے امبیڈکر بھون پہنچی-امبیڈکر بھون پر ننھی فنکارہ کھنک جوشی نے ایک گھنٹہ صوفی سنگیت سے سامعین کو سحرزدہ بنائے رکھا – اس پروگرام کو کافی سراہا گیا – یوم اردو تقریب کے دوران مہمانان خصوصی وزیربرائے حج وشہری ترقیات آرروشن بیگ ،اقلیتی کمیشن کے چیرمین نصیراحمد، اردو اکادمی کے چیرمین عزیز اﷲ بیگ ،این سی پی یو یل کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین اور محفل نساء کی صدر ڈاکٹر شائستہ یوسف کے ہاتھوں انور پاشاہ میسورکو محمود ایاز ایوارڈ اور عزیزہ کھنک جوشی کو ممتازشیریں ایوارڈ پیش کیا گیا -ساتھ ہی ضلعی سطح پر اس سال اول مقام پر آنے والے اردو ستاروں کو انعامات پیش کئے گئے – وزیربرائے حج وشہری ترقیات روشن بیگ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت کرناٹک اردو کے فروغ کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی -لیکن محبان اردو اس طرح کی انجمنوں کے علاوہ خود اردو بولنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر بھی اردو کو فروغ دیں اس کے بغیر اردو کو فروغ نہیں دیا جاسکتا -اس سلسلے میں قوم وملت میں اردو سے محبت کا جذبہ پیدا کرنے مہم چلائی جائے -ہر گھر میں اردو اخبار خرید کر پڑھاجائے -کرناٹک میں اردو اخبارات کی اشاعت میں اور زیادہ اضافہ ہونا ہے – شمالی ہند میں پہلے جہاں صرف گنے چنے اخبارات نکلتے تھے آج ہرجگہ بڑی تعداد میں اردو اخباروں کی اشاعت ہورہی ہے یہاں پر بھی یہ ماحول بنایا جانا ضروری ہے -اس کے لئے عوامی تعاون ضروری ہے – اس سلسلے میں اردو اکادمی کو بھی بہت سارے کام کرنے ہیں اور والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پہلے اردو زبان سکھائیں اور پھر دوسری زبانوں میں تعلیم دلوائیں-یہودی قوم دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے لیکن ہر یہودی کو پہلے ان کی مادری زبان سکھائی جاتی ہے اوریہ قوم دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے لیکن وہاں بھی اپنی مادری زبان ہی بولتی ہے – اس طرز پر ہم اپنے بچوں کو اور نئی نسل کو اردو سکھانے پر توجہ دیں- اقلیتی کمیشن کے چیرمین نصیراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت سے سفارش کریں گے کہ جہاں اردو بولنے والوں کی تعداد زیادہ ہے -وہاں اردو نرسری اورسی بی ایس سی طرز کے اسکولوں میں اردو کو ایک زبان کی حیثیت سے پڑھانے انتظام کرے – موجودہ حکومت کے پاس اب صرف ایک سال کا وقت ہے – اوراس عرصہ میں اردو اور اقلیتی طبقہ کے لئے بہتر پروگرام جاری کرنے کمیشن حکومت پر دباؤ ڈالے گا-جشن یوم اردو کے سلسلے میں شام 6بجے امبیڈکر بھون میں ساحر لدھیانوی کے گیتوں پر موسیقی پروگرام اور نشاط تھیٹر پونہ نے پیاسا سمندر پروگرام پیش کیا -امبیڈکر بھون اردو کے پرستاروں سے کھچاکھچ بھرا رہا -پروگرام کو کامیاب بنانے میں اردو اکادمی کے رجسٹرار، سراج احمدخالد، اقلیتی کمیشن کی سابق چیرپرسن بلقیس بانو کا تعاون حاصل رہا- اسٹیج پر محفل نساء کی ذمہ داران ڈاکٹر حلیمہ فردوس ،فریدہ رحمت اﷲ ،ڈاکٹر مہ نور زمانی بیگم، ڈاکٹر زبیدہ بیگم ،اعجاز علی چیرمین یوم اردو کمیٹی ،ایس ڈی ملا کنوینر اردو ریلی ودیگر ذمہ داران بھی تھے-ملنسار اطہر اورفریدہ رحمت اﷲ نے نظامت کے فرائض انجام دئے –

16603097_10211848437914813_3842307677792555971_n
16602750_10211848513236696_3674149372074072785_n

16508217_10154797717655428_6276093638946171864_n

16508645_10154797654105428_8640399422544892197_n

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook