ایم زیڈ کنولؔ ۔۔۔۔لاہور
سانحہء پشاور میں شہید ہونے والی سکول کی پرنسپل
۔۔۔اپنی ہم منصب کے نام۔۔۔
وفا و مہرکی دربان میری ہم منصب
بنی ہے عشق کاپیمان میری ہم منصب
نہ چھوڑا بچوں کو تنہا عدم کے رستے پر
گئی تُو بن کے نِگہبان میری ہم منصب
لہو سے اپنے لکھی تو نے کیسی ایس او پی
رہے گا تیرا یہ احسان میری ہم منصب
جھُکا رہے گا شِقاوت کا سر تِرے آگے
ہے تجھ پہ ناز مِری جان ،میری ہم منصب
ڈٹی رہی تُو روایات کی امیں بن کر
جہاں تھا حشر کا سامان میری ہم منصب
ہنر کمال کا تھا اِس شہیدِ حق کا کنولؔ
ہوئی ہے دیس کی پہچان میری ہم منصب