دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے مختلف اضلاع میں اینیورسری کے پروگرام منعقد ہونگے
(ڈائریکٹر میڈیا ) کے مطابق شریف اکیڈمی کی ساتویں سالگر ہ جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔شریف اکیڈمی کی بنیاد ۲۹؍ مارچ ۲۰۰۹کو فرینکفرٹ میں رکھی گئی اور تنظیمی ڈھانچے کے مطابق دنیا کے تمام بر اعظموں میں اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نامزد کئے گئے ۔اکیڈمی نے فروغ علم و ادب میں اہم کردار ادا کیا ۔اور انتہائی کامیابی کے ساتھ سات سال مکمل کرنے کے کے بعد آٹھویں سال میں داخل ہو گی ۔اکیڈمی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے اکیڈمی کے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے تمام ممبران اور ڈائریکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کہ ساتویں اینیورسری کا پروگرام علم و ادب کو فروض دینے کے جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جائے ۔ولائت احمد فاروقی ڈائریکٹر پاکستان شریف اکیڈمی نے کہا کہ لاہور کے علاوہ میانوالی ،کراچی ،جیکب آباد ،فیصل آباد ،خوشاب، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں ساتویں سالگرہ کے پروگرام منعقد کئے جائے گے ۔