”اُردوزبان وادب کی ترقی میں جموں وکشمیرکے غیرمسلم شعراءکارول“
جموں// شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی ”اُردوزبان وادب کی ترقی میںجموں وکشمیرکے غیرمسلم شعراءکارول“موضوع پر16اور17دسمبر 2019کودوروزہ قومی سیمینارمنعقدکررہاہے۔سیمینارکاافتتاح 16دسمبرکووائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرکریں گے ۔ اس دوران ریاست کے اُردواسکالرس موضوع سے متعلق اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔اس کے علاوہ ملک کے ناموراُردوادباءمثلاً پروفیسرخواجہ اکرام الدین ،پروفیسرانورپاشا،پروفیسرآفتاب احمدآفاقی ،پروفیسرمولابخش ،پروفیسرشاہدپرویز، پروفیسرعلی جاویدنگران کی حیثیت سے سیمینارمیں شرکت کریں گے۔دوروزہ قومی سیمینارمیں 16 دسمبر2019کوبرگیڈیئرراجندرسنگھ آڈیٹوریم میںآل انڈیااُردو مشاعرہ بھی منعقدکیاجائے گاجس میں ملک کے کچھ نامورشعرامثلاً خوشبیرسنگھ شاد،روبینہ شبنم،سنیتارینہ، شفق سوپوری ودیگران نے شرکت کرکے اپناکلام پیش کرنے کےلئے دعوت کوقبول کیاہے۔