Home / خبریں / عالمی ادبی تنظیم ’’شریف اکیڈمی جرمنی‘‘ کی ساتویں سالگرہ کی لاہور میں پر وقار تقریب

عالمی ادبی تنظیم ’’شریف اکیڈمی جرمنی‘‘ کی ساتویں سالگرہ کی لاہور میں پر وقار تقریب

1

تقریب کی صدارت عالیہ بخاری ہالہ نے کی جبکہ ممتاز علمی و ادبی شخصیت
ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ مہمان خصوصی اور مہمان اعزازڈاکٹر غافر شہزاد اور اسحاق جیلانی تھے
چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا
پروگرام کا انتظام وانصرام ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور ڈائریکٹر سوشل ریلیشنز لاہور فاطمہ رضوی نے کیا
لاہور (ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی ؍اپنا انٹر نیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغ علم و ادب کے لئے سرگرم عمل عالمی ادبی تنظیم ’’شریف اکیڈمی جرمنی‘‘ کی ساتویں سالگرہ کی مختلف مقامات پر تقاریب کا کاانعقاد کیا گیا اور اس سلسلے میں اکادمی ادبیات پاکستان کے لاہور آفس میں مرکزی تقریب کا منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعرہ و ایڈیٹرماہنامہ نوازش عالیہ بخاری ہالہ نے کی جبکہ ممتاز علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ مہمان خصوصی تھیں تقریب میں شاعر و دانشور ڈاکٹر غافر شہزاد اور نوجوان صحافی اسحاق جیلانی نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ساتویں سالگرہ کی پروقار تقریب اور ادبی نشست کے آرگنائزر ولایت احمد فاروقی اور فاطمہ رضوی تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہء نعت بحضور سرورِ کائنات پیش کیا گیا جس کی سعادت محمد عمیر افضل نے حاصل کی ۔جس کے بعد سانحہ لاہور گلشن اقبال پارک میں ہونے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور غم کا اظہا ر کرتے ہوئے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی، سالگرہ تقریب میں بطورچیف گیسٹ شرکت کرنے پرممتاز شاعرہ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ کو شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد جانب سے استقبالیہ پھول پیش کئے گئے اور پھر حسبِ روایت فروغ علم وادب کے عزم کے اظہار کے لئے معزز مہمانوں کے ہاتھوں علم کی شمع روشن کی گئی ۔ ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی نے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے شرکائے تقریب سمیت کر ہ ارض پر پھیلے ہوئے شریف اکیڈمی کے تمام ممبران اور ڈائریکٹر ز کو فروغِ علم و ادب کیلئے کامیاب سات سالہ سفر طے کرنے پر ساتویں سالگرہ کی مبارکباددی گئی۔جس کے بعد اکیڈمی کا مختصر تعارف اور گزشتہ سات سالوں کے دوران اکیڈمی کی ملک اور بیرون ملک علمی وادبی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا ء کو بتایا کہ الحمرالاہور میں تین عالمی کنونشنز کا انعقاد، اکیڈمی کے زیر اہتمام چالیس کے قریب کتب کی اشاعت ، فرانس ، لندن اور قرطبہ میں فیض احمد فیض اورعلامہ اقبال سیمینارز کانفرنسزکا انعقاد، درجنوں شاعروں، صحافیوں، طلباء اور سماجی شخصیات کو ان کی بہترین خدمات پر شریف اکیڈمی ایوارڈز سمیت دیگر بہت سی خدمات سرانجام دیناعلم وادب کی گراں قدر خدمات ہیں۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ اکیٖڈمی کا چوتھا عالمی کنونشن الحمر ا لاہور میں سالِ رواں کے ماہ نومبر میں منعقد ہوگا جس میں چیف ایگزیکٹو شفیق مراد بھی جرمنی سے تشریف لائیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد ، ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی اور تمام عہدیداروں کو ساتویں سالگرہ کی مبارکباد دتے ہوئے اس کی کارکردگی کی تعریف کی اور علم وادب کے فروغ کے لئے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایاانہوں نے کہا کہ اتنی خوبصورت تقریب میں عزت افزائی ملنے پر بہت خوشی ہوئی امید ہے اکیڈمی اپنی خدمات مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔ صدرِ تقریب عالیہ بخاری ہالہ نے بھی اکیڈمی کے تمام عہدیداروں سمیت ولایت احمد فاروقی اور فاطمہ رضوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اورکہا کہ شریف اکیڈمی جس طرح علمی وادبی سفر طے کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے جس کے لئے اکیڈمی کی پوری ٹیم کا کاوش قابل داد ہے گیسٹ آف آنر اور معروف شاعر و دانشور ڈاکٹر غا فر شہزاد نے کہا کہ شریف اکیڈمی جرمنی کا نام سن رکھا تھا لیکن آج پہلی مرتبہ اس کی سالگرہ تقریب میں شرکت کرکے یقیناًبہت خوشی ہوئی جبکہ مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے سٹیج پر موجودگی باعثِ اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علم وادب کی بات کرنا بڑی ہمت اور دل گردے کا کام ہے لیکن میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان میں اس تنظیم کے روحِ رواں ولایت احمد فاروقی اور ان کی پوری ٹیم کو جو ایک تسلسل کے ساتھ علم و ادب کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں جن کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے ۔ ا س موقع پر دیگر سینیئر شعرائے کرام اقبال راہی ، محمد ممتاز راشد لاہوری ، زاہد حسن ،خالد نصر اور نسیم فضل نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا شریف اکیڈمی کی ساتویں سالگرہ کی چیف ایگزیکٹو سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں شریف اکیڈمی علم وادب کے حوالے سے اس طرح کی خدمات جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ در اصل فرینکفرٹ (جرمنی) میں مقیم شریف اکیڈمی کی قیادت شفیق مراد کی سوچ اور عمل کا نتیجہ ہے کہ پاکستان سمیت اس ادبی تنظیم کا کام جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف خطوں میں اس کی ساتویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر عالیہ بخاری ہالہ، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، ڈاکٹر غافر شہزاد، اسحاق جیلانی ، ممتازر اشد لاہوری، اقبال راہی ،زاہد حسن، ولایت احمد فاروقی، ڈاکٹر فاخرہ شجاع، فاطمہ رضوی، میجر(ر) خالد نصر، نجمہ شاہین، سیدہ شاہین زیدی، نورین اسلم ،فریحہ نقوی، قرۃالعین، شاہدہ مجید، نیلم ملک،نسیم فضل، افضل ساجد، فراست بخاری ، ندیم شیخ، محمد جمیل اور نگہت اکرم نے اپنا کلام سنایا اور بھرپور داد حا صل کی۔تقریب میں آغا ارشد علی، سید نذیر احمد ، محمد شفیق ظفر، علی کاظم بخاری، ساجد حسین اور نوید احمد نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں عالیہ بخاری نے اپنی کتاب ’’گورکھ دھندا‘‘ اور ممتاز راشد لاہوری نے اپنی کتاب ’’خوش گمان ‘‘ اور نگہت اکرم نے سالگرہ کا تحفہ ولایت احمدفاروقی کو پیش کی جبکہ عالیہ بخاری ہالہ کا میگزین ’’نوازش ‘ ‘ شریف اکیڈمی کی جانب سے ڈاکٹر شاہدہ دلاور ، ڈاکٹر غافر شہزاد اور اسحاق رحما نی کو پیش کیا گیا اس کے بعد اقبال راہی کا میگزین ’’تارکینِ وطن‘‘ عالیہ بخاری ہالہ کو پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے عالمی ادبی تنظیم’’شریف اکیڈمی جرمنی ‘‘کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا او ر تالیوں کی گونج میں ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کے جملوں کا تبادلہ کیاگیا۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook