Home / خبریں / عرب دنیا کی پہلی مکمل اردو ویب سائٹ کا اجراء

عرب دنیا کی پہلی مکمل اردو ویب سائٹ کا اجراء

نئی دہلی 29اکتوبر(یواین آئی)

logo3-copy
عرب دنیا میں اردو کی پہلی مکمل ویب سائٹ کا اجراء آج سعودی عرب کے شہر جدہ سے کیا گیا ۔سعودی عرب کے واحد اردو روز نامے ’اردو نیوز‘کی طرف سے شروع کی گئی اس ویب سائٹ میں عالم عرب ‘ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں ‘سعودی قوانین سے آگاہی،کمیونٹی کے مسائل اور حجاج ومعتمرین کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی ۔ یہ اطلاع آج یہاں ’اردونیوز‘کے مستقل کالم نگاراور سینئر صحافی معصوم مرادآبادی نے فراہم کی ہے ۔ اس ویب سائٹ میں تازہ ترین خبروں کے علاوہ عمومی دلچسپی کے کئی متنوع موضوعات شامل ہیں جن میں ادب وثقافت ،کھیل کود قابل ذکر ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے سب سے بڑے انگریزی روزنامے ’عرب نیوز‘سے شائع ہونے والا روزنامہ ’اردونیوز‘عالم عرب کا واحد اور مقبول روزنامہ ہے ۔ جس نے ایک طویل عرصے کے بعد اپنی ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے۔قارئین www.urdunews.comپرلاگ ان کرکے اس ویب سائٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook