Home / خبریں / غالب اور اقبال کے افکار آفاقیت کے حامل ہیں۔ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈا

غالب اور اقبال کے افکار آفاقیت کے حامل ہیں۔ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈا

16864639_1391655877567507_8396971313781807229_n[1]

لاہور،پاکستان(اسٹاف رپورٹر) شعبۂ اردو ،پنجاب یونیورسٹی ، اورینٹل کالج لاہور کے زیر اہتمام پاکستان اسٹڈیز سینٹر ،قائد اعظم کیمپس پنجاب یونیورسٹی میں کناڈا میں مقیم معروف محقق، نقاد، اور شاعرڈاکٹر سید تقی عابدی کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل اورینٹل کالج و ڈین کلیۂ علوم شر قیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری نے کی، جبکہ مہمان اعزاز سابق صدر شعبۂ اردو، پنجاب یونیورسٹی اور معروف ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کیے۔ صدر شعبۂ اردو ،پنجاب یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سید تقی عابدی کی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ڈاکٹر سید تقی عابد ی کے لیکچر کے انعقاد کی اجازت دی اور مالی وسائل بھی فراہم کیے۔
ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اپنے لیکچر بعنوان ’’ غالب سے اقبال تک ‘‘ میں اردو شاعری کی روایت ،بیدلؔ کے غالب پر اثرات ،علی گڑھ تحریک، غالب کی شاعری کے آفاقی عناصر ، اقبال کے تصور خودی اور فکر اقبال کے تناظر میں تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک کے سفر پر تفصیل سے روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ پرانے شاعر آفاقی طرز احساس کے حامل ہوئے ہیں اور ان کی شاعری ،روایت اور عصری شعور کی روشنی سے مستقبل کو منور کرتی ہے۔ تقریب کے مہمان اعزاز معروف ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے ڈاکٹر سید تقی عابدی کو عصر حاضر کا منفرد اقبال شناس قرار دیتے ہوئے ان کی تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
؎ تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری نے اپنے صدارتی کلمات میں غالب اور اقبال کی فکر کو تہذیبی اثاثہ قرار دیا اور چند اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ڈاکٹر سید تقی عابدی کا شکریہ ادا کیا کہ انھون نے شعبۂ اردو پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے خصوصی لیکچر کی دعوت قبول کی ۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر علمی و ادبی سر گرمیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انھوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر صدر شعبۂ اردو اور شعبۂ کی ادبی تنظیم ’’انجمن ِ اردو‘‘ کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

17098611_1391657510900677_1173761277055702980_n[1]

17155349_1391656540900774_5640172998257316196_n[1]
17103518_1391657154234046_106384022784188561_n[1]
17017149_1391657360900692_3447135082650197488_o[1]
17022403_1391655997567495_5529721611622380468_n[1]

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook