Home / خبریں / مرکزی وزیرمحترمہ نجمہ ہپت اللہ سے آندھرا پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے وفد کی ملاقات

مرکزی وزیرمحترمہ نجمہ ہپت اللہ سے آندھرا پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے وفد کی ملاقات

آندھرا پردیش کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے دیا میمورینڈم،مسائل جلد حل کرنے کی وفد کو یقین دہانی

20151009_135145
نئی دہلی(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی خصوصی رپورٹ)
آندھرا پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سیکریٹری ضلع چتور جناب پی۔ایوب خان نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبودمحترمہ نجمہ ہپت اللہ سے ملاقات کی اور ریاست آندھراپردیش کے مسلم اقلیتی طبقے کے مسائل پر عرضداشت پیش کی۔
پی۔ایوب خان نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً ۹ تا ۱۰ فیصد ہے۔ لیکن اقلیتی بہبودی کے کام غیر فعال ہیں۔اوقاف کی ۵۷ ہزار ایکڑ زمین دیگر افراد کے قبضے میں ہے، جس کی طرف شعبہ مرکزی اوقاف توجہ کرنا ضروری ہے۔ اگر یہ زمین واپس مل گئی تو مسلمانوں کے بہت سارے مسائل کا حل نکل آئے گا۔ آندھرا پردیش میں نہ کوئی مرکزی اقلیتی اسکیم عمل میں ہے نہ اس کے متعلق مسلمانوں میں کوئی شعور،نہ اردو اکیڈمی نہ اقلیتی فائنانس کارپوریشن فعال ہیں۔
محترمہ نجمہ ہپت اللہ صاحبہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ریاست آندھرا پردیش کا مسلم طبقہ ان کے مسائل وزارت تک لے آیا ہے۔ اس بات پر یقین دلایا کہ سرکار کی جانب سے کارروائیاں ضرور کی جائیں گی ، خاص طور پر اوقاف کے املاک کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے، اور قبضہ داروںکے خلاف سرکاری کارروائی کی جائے گی۔ نجمہ ہپت اللہ نے یہ بھی کہا کہ مرکزی پروگرامز بہت سے ہیں لیکن اس کا شعور مسلم طبقے کونہیں ہے۔ یہ شعور لائیں اور مرکزی اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔ آندھرا پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر ا یڈوکیٹ بابجی وجے واڑا بھی اس اجلاس میں شریک رہے۔ ایوب خان صاحب نے آندھرا پردیش مسلم طبقہ کی جانب سے محترمہ نجمہ ہپت اللہ صاحبہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے مسلم مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں حل کرنے کی حامی دی۔
IMG-20151009-WA0027

IMG-20151009-WA0026

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook