Home / خبریں / میل وشارم میں قومی سمینار: ہندوستانی زبان وادب میں سماجی مسائل کا تقابلی مطالعہ

میل وشارم میں قومی سمینار: ہندوستانی زبان وادب میں سماجی مسائل کا تقابلی مطالعہ

میل وشارم میں قومی سمینار: ہندوستانی زبان وادب میں سماجی مسائل کا تقابلی مطالعہ

میل وشارم ، تامل ناڈو میں دوروزہ نیشنل اردو سمینار
بعنوان: ’ہندوستانی زبان وادب میں سماجی مسائل کا تقابلی مطالعہ‘

زیر اہتمام شعبۂ اردو،سی۔عبدالحکیم کالج[خودمختار-اٹانامس کالج] میل وشارم ۔ تامل ناڈو

میل-وشارم
جنوبی ہند کے ایک مخیر اور فیاض شخصیت نواب سی۔ عبد الحکیم صاحب کی رہی ہے۔ تامل ناڈو ہی میں نہیں بلکہ ہندوستان کی سماجی اور ملی تاریخ میں آپ کا نام ہمیشہ تابندہ رہے گا۔ تعلیمی اداروں کا قیام اور تعلیمی اداروں کے لیے مالی امداد اور تعاون کے لیے آپ نے اپنی تجوریوں کو ہمیشہ کھلا رکھا تھا۔ آپ نے اپنے آبائی شہر میل وشارم ، ضلع ویلور ، تامل ناڈو میں ایک کالج بنایا ، جس کی جشن طلائی (گولڈن جوبلی) تقریبات ابھی چند دن پہلے منائی گئیں۔ میل وشارم میں ایک مشہور انجینئرنگ کالج ہے ، جو نواب سی۔ عبد الحکیم کالج آف انجینئرنگ کے نام سے موسوم ہے۔ آرٹس ایند سائنس کالج کے علاوہ میل وشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ایک ویمنس کالج بھی موجود ہے۔ تامل ناڈو کے شہر میل وشارم میں دیگر تعلیمی اداروں کے علاوہ منبع الحسنات اور مدرسۂ مفتاح العلوم بھی ہندوستان بھر میں مشہہور ہے۔

میل وشارم مسلم ایجوکیشنل سوسا ئٹی میل وشارم کی جانب سے کالج کا قیام ۱۹۶۵ میں عمل میں آیا۔اِس سوسائٹی کے تحت ابتدائی تعلیم سے لے کر ریسرچ، ا نجنیر نگ اور ٹکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کا انتظام کیاگیا ہے۔جو بلا امتیاز مذہب و ملت برادرانِ وطن کی تعلیمی ترقی کے لئےکوشاں ہے۔کالج کے قیام کے ساتھ ہی کالج میں شعبۂ اردو بھی قائم کیاگیا ہے۔شعبۂ اردو ،ایک خاص امتیاز اور اپنی تاریخ رکھتا ہے۔اس شعبے کی جانب سے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل سمینار اور کل ہند مشاعرے منعقد کئے جا چکے ہیں۔شعبۂ اردو شعبۂ کے تحت قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا اسٹڈی سنٹر بھی قائم ہے ۔جس کی جانب سے نہ صرف اردو دان طبقہ بلکہ غیر اردو دان طبقے کے لئے بھی اردو تدریس کا نظم کیاگیا ہے۔
سابقہ روایات کی پاسداری میں امسال بھی شعبۂ اردو میں یو۔جی۔سی ۔، اور انڈ ین کونسل آف سوشیل سائنس اینڈریسرچ، نئی ڈہلی کے مالی تعاون سے ۲۷ اور ۲۸ مارچ ۲۰۱۶ کو دوروزہ قومی سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔
کچھ سمینار کے موضوع سے متعلق: ہندوستانی زبان و ادب میں سماجی مسائل کا تقابلی مطالعہ:
ادب سماج کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ سماج کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کی ادب میں عکاسی نہ ہوئی ہو اور اس کے مختلف زاویوں کا جائزہ نہ لیا گیا ہو اور سماج کے ان مسائل کا حل تلاش نہ کیا گیا ہو۔ ہندوستانی زبانوں کے سماجی مسائل اپنی اپنی ثقافتوں کے لحاظ سے مختلف ہیں اور کچھ مسائل مشترک بھی ہیں۔ان مسائل کے اظہا ر کے لئے الگ الگ زبانوں میں الگ الگ پیرایہ اختیار کیا گیا ہے اوران پیرایوں اورطریق کا رکا مطالعہ ایک نہایت اہم ضرورت ہے۔ اس لئے کہ کچھ پیرایوں کو کچھ زبانوں میں کامیابی حاصل ہوئی بعض زبانوں کے ادب میں ناکامی بھی ہوئی۔ یہ ہار اور جیت کا معاملہ محض ایک اتفاق نہیں ہوسکتا۔ ان تجربات سے بہت کچھ سبق سیکھا جاسکتا ہے۔ یہ کام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم ہندوستانی زبانوں کی ادبیات کا تقابلی مطالعہ نہیں کرتے۔ خاص طور سے زبانوں کے معاملے میں اس لئے بھی تقابلی مطالعہ ضروری ہوجاتا ہے کہ زبانوں میں اخذ وقبول کی صلاحیت کسی بھی سبجکٹ سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ دور حاضر میں ابلاغ و وسائل کے نئے نئے آلات اور جدید ترین سہولیات کے بعد دنیا سکڑتی جاتی ہے۔ اب ایک شعبہ کسی بھی طرح دوسرے شعبے سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ لہذا زبانوں کے درمیان بھی آپسی میل جول، باہمی ربط و رابطہ، افکار و خیالات کا تبادلہ وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ مذکورہ قومی سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سیمینار میں اردو کو دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ سماجی مسائل کے پس منظر میں جوڑ کر دیکھنے کی سعی کی جائے گی۔
شعبہ اردو ، سی۔عبد الحکیم کالج، میل وشارم میں حسبِ معمول نیشنل اردو سمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب تک شعبہ اردو نے تقریبا دس سے زائد سمیناروں کا اہتمام کیا ہے۔ اب جو سمینار ہونے والا ہے اس میں خاص طور پر سہ لسانی ادبی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر سمینار اردو میں منعقد ہو رہا ہے ، لیکن اففتاحی و اختتامی سیشن کے بعدبیک وقت متوازی طور پر تامل اور انگریزی میں بھی مقالے پیش کئے جائیں گے۔
اس سمینار میں سنسکرت اور اردو ، کشمیری اور اردو، تلگو اور اردو ، تامل اور اردو، ملیالم اور اردو کے علاوہ مختلف سماجی مسائل کی پیش کش اور اردو کے علاوہ ہندوستانی زبانوں میں مترشح سماجی مسائل کے حوالے سے کئی اہم مقالے پیش کئے جارہے ہیں۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت جناب الحاج ایس۔ نثار احمد صاحب ، صدر میل وشارم مسلم ایجو کیشنل سوسائٹی کریں گے ۔ پروفیسر اوما دیوی ، دہلی یونیورسٹی اور ڈاکٹر پیروولوتھی ، ترولور یونیورسٹی خصوصی خطاب کریں گے۔
پروفیسر مسعود سراج ادیبی، صدر شعبہ اردو و ڈین فیکلٹی آف آرٹس،میسور یونیورسٹی، ماناسا گنگوتری ، میسور سمینار کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔؛ پروفیسر سید سجاد حسین صاحب، صدرِ شعبہ اردو،عربی و فارسی ، مرینا کیمپس ڈائرکٹر ،مدراس یونیورسٹی ، چینائی افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
اختتامی اجلاس کی صدارت کالج کے کرسپانڈنٹ جناب الحاج ایس ۔ زیڈ۔ ابرار احمد فرمائیں گے۔ شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی کے پروفیسر جناب ڈاکٹر قاضی حبیب احمد صاحب اختتامی خطاب فرمائیں گے۔ ڈاکٹر کے جگدیشن ، صدر شعبہ تامل ، ترولور یونیورسٹی اور ڈاکٹر فریڈہ گنسیلوم خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
دوروزہ سمینار میں افتتاحی و اختتامی نشست کے علاوہ پانچ سیشن ہوں گے جو اردو ، تامل اور انگریزی میں مختلف صدور کی صدارت میں منعقد ہوں گے۔
اردو میں ایک مجلس صدارت قائم کی گئی ہے، جس میں وہ صدور حاحبان شامل ہیں، جو بالترتیب مختلف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
مجلس صدارت: پروفیسر ستار ساحر( ایس وی یونیورسٹی،تروپتی) ، پروفیسر رفعت النسا بیگم (میسوریونیورسٹی، میسور)، پروفیسر سید خلیل احمد (کوئمپو یونیورسٹی،شیموگہ)، پروفیسر قاسم علی خان (سابق صدر شعبہ اردو، امبیدکر اوپن یونیورسٹی، حیدرآباد)، ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم (چیئرمین اورینٹل بورڈ آف اسٹڈیز، عثمانیہ یونیورسٹی ، حیدرآباد) اور ڈاکٹر پی احمد باشاہ (سابق صدر شعبہ اردو، جمال محمد کالج، ترچراپلی)مختلف سیشنس کی صدارت فرمائیں گے۔
سمینار کے لیے ایک مجلس مشاورت ترتیب دی گئی ہے۔ سیمینار کی مجلس مشاورت کے چیئرمین جناب ڈاکٹر ایس۔اے۔ساجد،پرنسپل، سی ۔ عبد الحکیم کالج ، میل وشارم ہیں اور آپ کے ساتھ سمینار کے اراکین میں ڈاکٹر قاضی حبیب احمد صاحب،مدراس یونیورسٹی، ڈاکٹر وصی اللہ بختیاری صاحب،گورنمنٹ کالج، رائے چوٹی، ڈاکٹر ایس۔محمد یوسف،صدر، شعبۂ تمل، ڈاکٹر آر پربھاکرن،شعبۂ تمل ، پروفیسر آر پنیندرراؤ، شعبۂ انگریزی، پروفیسر کے۔عبدالمناف، شعبۂ انگریزی ہوں گے۔ جب کہ سمینار کے کنونیرڈاکٹر ایس ۔محمد یاسر،صدر،شعبۂ اردو، کورآرڈی نیٹرڈاکٹر ایم۔فاروق،صدر،شعبۂ انگریزی اور آرگنائزنگ سکرٹیریڈاکٹر یم۔تمیم منصور،شعبۂ تمل ہوں گے۔
اب تک تقریبا کئی سمیناروں کے مقالات کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ جن میں تامل ناڈو کا شعری ادب آزادی کے بعد، اردو تحقیق : مسائل اور امکانات، اردو اور تامل اشتراک و ارتباط (مقالات کے دو مجموعے ؛ ایک اردو اور ایک تامل میں)

سمینار کے کنوینر : ڈاکٹر ایس۔محمد یاسر،صدر، شعبۂ اردو
سی۔عبدالحکیم کالج،میل وشارم، ضلع ویلور، تمل ناڈو 632 509
فون: +91 98940 14664;9994965700
ای -میل – dr.yassir@live.com,prof.yassir@gmail.com
ڈاکٹر-یاسر

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook