Home / خبریں / ودربھہ لائبریری، امراوتی میں ’صدیوں پرانی بات ہے‘کی رسمِ رونمائی

ودربھہ لائبریری، امراوتی میں ’صدیوں پرانی بات ہے‘کی رسمِ رونمائی

امراوتی،(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)۔ ودربھہ لائبریری ، جمیل کالونی امراوتی میںمنعقد ایک ادبی نشست میں ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل کی بچوں
لیے لکھی گئی کتاب ، ’صدیوں پرانی بات ہے۔۔۔‘ کی رسم رونمائی انجام پائی۔ اس ادبی نشست کے صدر تھے ڈاکٹر سید صفدر اور مہمان خصوصی تھے پروفیسر محفوظ علی صاحب (اچلپور)اور پروفیسر اقبال احمد صاحب (ممبئی)۔
حافظ محمد اسرائیل صاحب نے تلاوت کلام ربانی سے تقریب کا آغاز کیا۔بعد ازاں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ سب سے پہلے ودربھہ لائبریری کے صدر شیخ عمر کوثر صاحب نے صدر جلسہ ڈاکٹر سید صفدر کا گلدستے سے استقبال کیا۔ جناب غازی سرفروش نے پروفیسر محفوظ علی صاحب کو گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا۔ پروفیسر عبدالرشید صاحب نے مہمان خصوصی پروفیسر اقبال احمد صاحب کا استقبال کیااورسید مقصود علی صاحب نے صاحب کتاب ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل کا استقبال کیا۔
سلسلۂ خیر مقدم کے بعد صدرِ جلسہ ڈاکٹر سید صفدر کے ہاتھوں کتاب کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔اور تمام مہمانوں اور سامعین نے صاحب کتاب کو مبارکباددی۔ اپنی کتاب پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یحییٰ جمیل نے کہا کہ انھوں نے عرب اور ایران کی تاریخ سے کچھ دلچسپ واقعات چن کر انھیں افسانوی انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ واقعات پرمزاح بھی ہیں اور سبق آموز بھی۔
پروفیسر اقبال احمد صاحب نے کہا کہ کتاب خوانی کی روایت ٹوٹنے والے زمانے میں بچوں کے لیے کتاب کی اشاعت قابل صد ستائش ہے۔
صدر جلسہ ڈاکٹر سید صفدر نے کہا کہ محمد یحییٰ جمیل ، محقق ،شاعراور افسانہ نگار ہیں۔ بچوں کے لیے ان کی یہ نیم فکشن کتاب، ’صدیوں پرانی بات ہے‘ بہت دلچسپ ہے اور اس سے بڑے بھی اتنا ہی لطف اندوز ہوسکتے ہیںجتنا کہ بچے۔
آخر میں محمد عمر کوثر صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور محمد ریحان احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس مجلس میں میں بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook