Home / خبریں / پروفیسرشہاب عنایت ملک اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز کےممبربورڈآف جنرل کونسل نامزد

پروفیسرشہاب عنایت ملک اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز کےممبربورڈآف جنرل کونسل نامزد

تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر،مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد

shohab malik

جموں//صدرشعبہ اُردواورڈائریکٹر کشتواڑکیمپس جموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کواکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز کی جانب سے ممبربورڈآف جنرل کونسل نامزدکیاگیاہے۔موصوف کی نامزدگی اکیڈمی کے آئین کے آرٹیکل 12 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک آئندہ پانچ برسوں تک ریاستی کلچرل اکیڈمی کی جنرل کونسل میں اُردوبورڈ آف سٹیڈیزکی نمائندگی کریں گے۔ پروفیسرموصوف اس وقت صدرشعبہ اُردواور کشتواڑکیمپس جموں یونیورسٹی میں بطورڈائریکٹر، کنوینربورڈآف سٹڈیزاِن اُردو،ممبربورڈ آف سٹڈیزاِن اُردوپنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ،ممبربورڈآف سٹڈیزاِن اُردوکشمیریونیورسٹی ، ممبربورڈآف ریسرچ سٹڈیزچودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پروفیسرشہاب عنایت ملک ہندوستان کی مختلف سرکاری تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ نیشنل کونسل برائے فرو غ اُردوزبان کی مختلف کمیٹیوں میں بھی پروفیسرشہاب عنایت ملک کانام شامل ہے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردودوستی کیلئے جانے جاتے ہیں اورمعروف اُردوقلمکار کے حیثیت سے مختلف اخبارات کیلئے سماجی ،سیاسی اورثقافتی مسائل پرآئے دن تحریرکرتے رہتے ہیں ۔اب تک پروفیسرموصوف کی اُردومیں 17 کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔مختلف اُردوتنظیموں نے پروفیسرشہاب عنایت ملک کواُردوکی ترویج کیلئے گراں قدرخدمات انجام دینے کے عوض اعزازات سے بھی نوازاہے ۔اس کے علاوہ پروفیسرشہاب عنایت ملک آل انڈیایونیورسٹی اُردوٹیچرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اورایفروایشین رائٹرزایسوسی ایشن مصرکے ریاستی سیکریٹری ، شعبہ اُردوکے ششماہی مجلہ ’’تسلسل ‘‘کے مدیراعلیٰ بھی ہیں اوراب تک مذکورہ مجلہ کے خصوصی نمبرات کی ایڈیٹنگ کرچکے ہیں۔موصوف کی نئی کتاب بعنوان ’’ وادی چناب میں اُردوزبان وادب ‘‘ بہت جلد منظرعا م پرآنے والی ہے۔واضح رہے کہ پروفیسرشہاب عنایت ملک وادی چناب سے تعلق رکھنے والی دوسری شخصیت بن گئے ہیں جنہیں ریاستی کلچرل اکیڈمی کی جنرل کونسل میں رکن نامزدہونے کاشرف حاصل ہواہے۔اس سے قبل کشمیری اوراُردوکے نامورشاعررساجاودانی ریاستی کلچرل اکیڈمی کی پہلی جنرل کونسل کے رکن نامزدہوئے تھے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook