Home / خبریں / پروفیسرڈاکٹریوسف خشک شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے پرو وائس چانسلر مقرر

پروفیسرڈاکٹریوسف خشک شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے پرو وائس چانسلر مقرر

پرو وائس چانسلر مقرر کیے جانے پرڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی،

اردو دنیا میں خوشی کی لہر

٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

خیرپور ،سندھ ۔ گورنر سندھ اور صوبے کی یونیورسٹیوں کے چانسلر محمد زبیر خان نے سندھ کے معروف محقق اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور ،سندھ کا پرو وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرو وائس چانسلر مقرر ہونے سے قبل تک شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس و لینگویجز کا ڈین کے منصب پر کئی سالوں سے فائض تھے۔ڈاکٹر صاحب اپنی علمی ادبی سرگرمیوں اور اردو دوستی کی وجہ ساری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک دنیا کی کئی زبانیں جانتے ہیں وہ کافی عرصے سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں تعلیم کو پروان چڑھانے کے علاوہ علمی وادبی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے گذشتہ تین سال کے دوران شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں متعدد بین الاقوامی کانفرنسیں کرائی ہیں حال ہی میں انہوں نے سندھ صدیوں کانفرنس کرائی جس میں سندھ کے علاوہ ملک بھر کے ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور سندھ کی صدیوں پرانی تاریخ پر مقالے پڑھے۔
پروفیسرڈاکٹریوسف خشک 2/ جنوری 1968ء کو پیدا ہوئے۔ میٹرک اور انٹر کی تعلیم حیدر آباد سندھ میں حاصل کی۔ سندھ یونیورسٹی جام شورو سے اردو میں ایم اے کیا اور کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور ،سندھ سے "اردو سندھی کے ادبی روابط” کے موضوع پر 2001ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
2007-2006 ء میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی سے
"Efforts of German Scholars Regarding Urdu Language & Literature up to 2006-07” کے موضوع پر پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک کی متعدد کتابیں اور تحقیقی مقالے رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورسندھ کے ریسرچ جرنل "الماس” کے مدیر بھی ہیں۔ ان کی ادارت میں اب تک 18/ شمارے شائع ہوچکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک یکم ستمبر 1992ء سے بطور لیکچرار شعبہ اردو ،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورسندھ میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ 2005ء سے 2015تک پروفیسر اور چیرمین شعبہ اردو کے طور پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورسندھ مقرر رہے۔ 2016 سے اب تک فیکلٹی آف آرٹس و لینگویجز کا ڈین کے منصب پر فائض رہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک ایک خوبصورت انسان ہیں۔ تحریر اور تقریر دونوں میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔ بولتے ہیں تو لوگ ان کی باتوں میں محو ہوکر انھیں سننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں تحقیقی و تنقیدی رویہ اور استدلال پایا جاتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اردو و سندھی زبان، سندھی تراجم، سندھی سماج، ادبی تحقیق ،جیسے موضوعات پر لکھتے ہوئے انھوں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی صورتحال،جدید اور عالمگیر رجحانات کو بھی پیش نظر رکھا ہے۔ ان کی تحریر کا کینوس نہ صرف اردو کے ساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے ادب کا احاطہ کرتا ہے بلکہ انھوں نے جرمن ،انگریزی اور ترکی اور یورپ کے حوالے سے بھی کام کیا ہے۔ یوں ان کی تحریر کئی زبانوں پر محیط ہے۔ اس مبارک موقع پر ادارہ سہ ماہی عالمی اردو ادب اور اسکالز امپیکٹ کے مدیر ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ اور ادارہ کے تما م اراکین کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک صاحب کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا پرو وائس چانسلر مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر یوسف خشک اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ تمام محبان اردو کومبارکباد پیش کرتا ہے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook