Home / خبریں / پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین بہترین اردو استادایوارڈ سے سرفراز

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین بہترین اردو استادایوارڈ سے سرفراز

ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

12729115_10208539900603448_5744163553854951417_n

Award Photo2
نئی دہلی،31مئی سماجی و ثقافتی تنظیم محفل صنم کے زیر اہتما م محفل مشاعرہ بعنوان بہار دلی اورمرزا داغ دہلوی نیشنل ایوارڈ 2016 مورخہ 29مئی 2016کو غالب انسٹی ٹیوٹ ،ایوان غالب ،نئی دہلی میں منعقد ہوا ۔اس خوب صورت تقریب میں ملک کے کئی گوشوں سے تعلق رکھنے والے ادبا وشعرا کو ان کی ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزاز ات وانعامات سے نوازا گیا۔اسی تقریب میں ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے نہایت متحرک اور فعال استاد پروفیسر خواجہ اکرام کو ان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں بہترین اردو استاد کے اعزاز سے نوازا گیا۔واضح ہو کہ پروفیسر خواجہ اکرام کی اب تک اردو زبان ادب کے مختلف اصناف پر سترہ 17کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔سیکڑوں تحقیقی و تنقیدی مضامین کے ساتھ ساتھ اردو کے اہم ادبی اور میعاری رسالے کے اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔موصوف کےزیر نگرانی اب تک 32پی،ایچ،ڈی اور20 ایم ،فل ہوچکے ہیں اور تقریباً اتنے ہی افراد ابھی ان کے زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔پروفیسر خواجہ اکرام ایک اچھےادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک رحم دل اور مشفق استاد ہیں ان کے انہیں خدمات کے اعتراف میں ’’محفل صنم ‘‘جو کہ سماجی وثقافتی تنظیم ہے،نے بہترین اردو استاد کے اعزاز سے نوازاہے۔پروفیسر موصوف ان دنوں اردو ادب کے سفیر کی حیثیت سے ہندوستان کی طرف سےاردو نئی بستیوں کے دورے پر ہیں۔اس لیے اس اعزاز کو ان کی غیر موجودگی میں ان کے صاحبزادے محمد شادان نے حاصل کیا۔اس اعزاز سے نوازے جانے پر پروفیسر خواجہ اکرام نے محفل صنم کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook