Home / خبریں / پروفیسرصغیرافراہیم صدر شعبہ اردو مقرر کئے جانےپر جلسہ استقبالیہ کا انعقاد

پروفیسرصغیرافراہیم صدر شعبہ اردو مقرر کئے جانےپر جلسہ استقبالیہ کا انعقاد

شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالرزکی جانب سے جلسہ استقبالیہ کا اہتمام

IMG_20180207_125254

علی گڑھ (ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی،علی گڑھ)شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالرزکی جانب سے پروفیسر صغیر افراہیم کے صدر شعبہ مقرر کئے جانے اور پروفیسر سید محمد ہاشم کی مدت صدارت ختم ہونے پرایک جلسہ کا اہتمام ریسرچ ڈویزن ہال میں منعقد کیا گیا۔آرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد زاہد نے استقبالیہ جلسے کی صدارت کرتے ہوئے اساتذہ اور صدر شعبہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی انہوں نے کہا پروفیسر سید محمد ہاشم نے بڑی خوش اسلوبی سے اپنے ذمہ داریاں ادا کیں اب ہمیں امید ہے کہ نو مقرر صدر شعبہ پروفیسر صغیر افراہیم بھی اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے ادا کریں گے ۔ سابق صدر شعبہ سید محمد ہاشم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی مدت کار میں جو بھی کام کیے ہیں ان میں میرا کوئی دخل نہیں ہےبلکہ یہ سب ہمارے ساتھی اساتذہ کے تعاون کا نتیجہ ہے۔کوئی بھی شخص تنہا کام نہیں کرسکتاہے اگر ہمارےاساتذہ ہمارا ساتھ نہ دیتے تو جو بھی میں نے کیا ہے ممکن نہیںہوپاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پوری دنیا کی یونیورسٹیوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اردو سب سے بڑاہےیہاں کے اساتذہ ہمیشہ طلبا کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔ پروفیسر سید محمد ہاشم نے شعبہ اردو کی تاریخ کے حوالے سے بھی گفتگو کی انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جس کی ایک زریں تاریخ رہی ہے اس لیے ان کو محنت لگن اور جانفشانی سے ریسرچ ورک کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کریں۔ انہوں نے نو مقرر شعبہ اردو کی خوبیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ طلبا ءان سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہے ایک ساتھ وہ محقق فکشن نقاد فکشن نگار اور کامیاب مدیر ہیں۔ اس لیے طلبا کو ان سے استفادہ کرنا چاہیے ۔پروفیسر صغیر افراہیم نے استقبالیہ تقریب پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ کوشش کریں گے کہ شعبہ کو ترقی کی اونچائیوں تک پہنچائیں. انہوں نے عہدہ صدارت کو ایک بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑی جانفشانی کا کام ہے۔ اور میں کوشش کروں گا کہ اس ذمہ داری کو پوری کروں۔
پروفیسر طارق چھتاری نے سابق صدر شعبہ کی محنتوں اور ان کی جانفشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے نئے صدر شعبہ کو مبارک دی اور امید ظاہر کی کہ وہ شعبہ کو ان سے بھی آگے لے جائیں گے اور ترقیات سے ہمکنار کریں گے. گلدستوں میں خار بھی ہوتے ہیں اب پروفیسر صغیر افراہیم بیگ کو دیکھنا ہے کہ ان کو ملے گلدستوں میں کتنے خار ہیں۔ ان سے بچ کر شعبہ کو آگے بڑھانے کی ہم ان سے پوری امید رکھتے ہیں ۔
پروفیسر ظفر احمد صدیقی نے پروفیسر سید ہاشم کی کامیاب مدت صدارت کی تکمیل پر مبارکباد دی ۔انہوں نے نو مقرر صدر شعبہ پروفیسر صغیر افراہیم بیگ کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا انتظامی امور دیکھنا بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا صدر شعبہ کا عہدہ ایک قربانی ہےکیونکہ انتظامی ذمہ داریوں کے درمیان علمی کام کیلئے وقت نہیں ملتا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ پروفیسر صغیر افراہیم اپنے علمی کاموں کو تندہی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نئے صدر شعبہ کی گوناگوں خوبیوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔
اس موقع پر ریسرچ اسکالرزکی طرف سے سابق صدر شعبہ سید محمد ہاشم کو ایک یادگاری نشان بھی پیش کیا گیا۔
اس سے قبل پروگرام کا آغاز غلام سرور کے تلاوت کلام پاک سے ہو۔ طلبا و طالبات میں ثنا کوثر غلام سرور،محمد معروف اور تجمل حسین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر پروفیسر قمر الہٰدی فریدی،پروفیسر محمد علی جوہر،پروفیسر مولا بخش،ڈاکٹر راشد انور راشد،ڈاکٹر عارف حسن خان، ڈاکٹر عمر رضا، ڈاکٹر مامون رشید، ڈاکٹر آفتاب نجمی، اقبال صدیقی، امتیاز احمد،ڈاکٹر فرقان سنبھلی، محمد معروف، ڈاکٹر ضمیر اللہ، ڈاکٹر عبدالرحمان، ابولبشر، محمد شاہد، عبدالباسط، ارشد رفیق وغیرہ خاص سے موجود تھے۔ نظامت محمد خورشید عالم نے کی۔
IMG_20180207_123344 IMG_20180207_125959
94ccd58d-a5f8-4fe0-a7aa-9deca5e2f744 282a77bf-7c7a-4cde-a00e-321699a06108 0bbdee96-9ad1-453f-8dee-dacb2d41513d

 

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook