Home / Uncategorized / ڈاکٹر بسنت شکری قاہرہ ،مصرکا جے این یومیں استقبال

ڈاکٹر بسنت شکری قاہرہ ،مصرکا جے این یومیں استقبال

IMG_0086
نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر)طنطا یونیورسٹی،فیکلٹی آف آارٹس مصرکی اردو استاد ڈاکٹر بسنت شکری کا ہندستانی زبانوں کا مرکز جواہر لعل یونیورسٹی نئی دہلی میں پروفیسرخواجہ اکرا م الدین نے استقبال کیا اور انہیں اپنی تازہ تصنیف ’’ اردو کا عالمی تناظر ‘‘ پیش کیا ۔ ڈاکٹر بسنت شکری اردو کے علاوہ ہندی بھی جانتی ہیں ۔اردو شاعری ان کی تحقیق کا موضوع ہے ۔اس استقبالیہ تقریب میں ڈاکٹر بسنت شکری نے مصر میں اردو کی صورت حال پر گفتگو کی اور بتایا کہ مصر میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات اردو پڑھتے ہیں ۔اردو ایک پیاری زبان ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں ، مصر کے لوگ ہندستان کو بہت عزیز رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر بسنت غالب انسٹی ٹیوٹ کے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندستان تشریف لائی ہیں۔ ان کی ہندوستان آمد پر جے،این،یو ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ملک وبیرون ملک کے ریسرچ اسکالرس نے شرکت کی اوران سے مصر میں اردوکی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

IMG-3246 IMG_0090 IMG_0088

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook