Home / خبریں / ڈاکٹر سیما صغیر کی مرتب کردہ کتاب ’دو رِ زیاں کا ثقافتی بیانیہ ‘کی رسم اجراکل

ڈاکٹر سیما صغیر کی مرتب کردہ کتاب ’دو رِ زیاں کا ثقافتی بیانیہ ‘کی رسم اجراکل

dr-seema

ڈاکٹر سیما صغیر
syed-m-ashraf

ممتاز ناول نگار سید محمد اشرف

علی گڑھ، 15؍دسمبر(اسٹاف رپورٹر)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے شعبۂ اردو کی استاذ ڈاکٹر سیما صغیر کی مرتب کردہ کتاب ’دو رِ زیاں کا ثقافتی بیانیہ ‘ کی رسم اجراکل بروزہفتہ یونیورسٹی کے یوجی سی اکیڈمک اسٹاف کالج میں اداکی جائے گی۔ یہ کتاب ممتاز ناول نگار سید محمد اشرف کے ناول ’آخری سواریاں‘پر مشتمل تنقیدی مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کی رسم اجراء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے مرکزبرائےترقی انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) اکیڈمک اسٹاف کالج کے وسیع و عریض ہال میں 17؍ دسمبر بروزہفتہ صبح 11؍ بجے روز اداکی جائے گی۔اس رسم اجراء تقریب کی صدرات پدم شری پروفیسر قاضی عبدالستار کریں گے۔ مہمان خصوصی کے طور پر ناول ’آخری سواریاں‘کے مصنف سید محمد اشرف (چیف انکم ٹیکس کمشنرکولکاتہ)، سید محمد افضل (آئی پی ایس) بھوپال، ہندی کے مشہور ادیب وکرم سنگھ (ریجنل آر ٹی اوعلی گڑھ) ، پروفیسر عبدالرحیم قدوائی (ڈائریکٹر مرکزبرائے ترقی انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) اکیڈمک اسٹاف کالج علی گڑھ، پروفیسر صغیر افراہیم (شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ)، ڈاکٹر فائزہ عباسی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، اکیڈمک اسٹاف کالج اے ایم یو علی گڑھ) خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے اساتذہ ، دیگر شعبہ جات کے معزز احباب، شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، قلم کار، ادباء ،شعراء اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیدمحمداشرف کی کتاب ’آخری سوریاں‘ منظرعام پرآکربرصغیرہندوپاک میں ادیبوں کے درمیان مقبولیت کادرجہ پاچکی ہے۔ مذکورہ ناول پرلکھے گئے تنقیدی مضامین کا یہ مجموعہ ناول کوسمجھنے میں بہت حدتک معاون ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر سیما صغیر کی اب تک9؍ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔ساتھ ہی انھوں نے متعدد کتابوں کا ہندی سے اردو میں ترجمہ بھی کیا ہے ۔ ’دو رِ زیاں کا ثقافتی بیانیہ‘ میں کل 35؍ مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو قلم کاروں کے مضامین اور ہندوستان کے معروف ناقداور محقق گلزار، مجتبیٰ حسین، ذکی احمد کے علاوہ ہندوستان کے مختلف مقامات کے مصنّفین کے مضامین شامل ہیں۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook