Home / خبریں / ڈاکٹر محمد کیومرثی شعبہ اردو دانش گاہ تہران کے نئے صدر منتخب

ڈاکٹر محمد کیومرثی شعبہ اردو دانش گاہ تہران کے نئے صدر منتخب

سہ ماہی عالمی اُردو ادب کی جانب سے مبارکباد

13266135_1568812610078825_3088374758120137067_n
تہران،(اسٹاف رپورٹر) نہایت مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے محترم ڈاکٹر محمد کیومرثی شعبہ اردو دانش گاہ تہران کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ محترم ڈاکٹر علی بیات نے بطور صدر شعبہ اپنی مدت پوری کی ہے اور حال ہی میں محترم ڈاکٹر محمد کیومرثی نے صدر شعبے کا عہدہ سنبھالا ہے۔اللہ تعالی محترم ڈاکٹر بیات کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور محترم ڈاکٹر کیومرثی کو بھی اپنے عہدے اور اردو کو ایران میں مزید ترقی دینے میں مدد فرما دے۔شعبہ اردو تہران یونیورسٹی میں بی۔اے اور ایم۔ اے کی سطح پر تدریس و کاوش جاری ہے۔ امید ہے مستقبل میں پی ایچ ڈی کا کورس بھی شعبے میں شروع کیا جائے گا ـاس وقت شعبے میں محترمہ ڈاکٹر زیب النساء علیخان، محترمہ ڈاکٹر وفا یزدان منش، محترمہ ڈاکٹر فرزانہ اعظم لطفی اور ڈاکٹر علی کاوسی نژاد تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں۔
22281855_1702956686382122_5943989320369301332_n
ڈاکٹر محمد کیومرثی اور ڈاکٹر علی بیات تصویر میں نظر آرہے ہیں۔                               

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook