Home / خبریں / کثیر الاشاعت روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی کا ۲۷مئی سے دوبارہ آغاز

کثیر الاشاعت روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی کا ۲۷مئی سے دوبارہ آغاز

13230151_1596543577323468_4875268886498296680_n
12345490_10153456312548020_8974051555031286948_n
مدیرروزنامہ اردو ٹائمز سعید حمید
ممبئی ،26،مئی ۔کثیر الاشاعت روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی کا ۲۷مئی بروز جمعہ سے نئے رنگ روپ میںآغاز ہورہا ہے۔گذشتہ مہینوںخانگی وجوہات کی بنا پر اخبار کی اشاعت معطل کردی گئی تھی لیکن مذکورہ مسائل حل ہونے کے بعد اب اشاعت کا سلسلہ نئ آب و تاب کے ساتھ شروع کیاجارہا ہے۔ روزنامہ اردو ٹائمز کے مالک سعید احمد کے مطابق’’گذشتہ چھ دہائیوںسے روزنامہ اردو ٹائمز ملت کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتارہا ہے ۔ الحمد للہ ہم نے مسلسل ان مسائل کو ملت کے سامنے پیش کیا ہے جسے نام نہاد نیشنل میڈیا دبانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ان چھ دہائیوںمیں جہاں صحافت کا رنگ و روپ تبدیل ہوا ہے وہیں صحافتی پیمانے بھی بدلے گئے ہیں لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ملت کی ترجمانی کا جو فریضہ ہم نے اول روز طے کیا تھا آج بھی ہم اس پر قائم ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ملت کی ترجمانی ہی ہے کہ ہم نےادارت کی ذمہ داری ایک ایسے شخص کو دی ہے جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ملت کی ترجمانی کی ہے ۔سعید حمید نے اپنے قلم کا زور اس وقت دکھایا تھا جب لوگ انڈرورلڈ سےگھبراتے تھے۔آج جبکہ قلم پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں سعید حمید قلم کے ذریعہ آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں قارئین سے پہلے بھی محبت ملتی رہی ہے اور امید ہے کہ محبت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم صرف آواز ہی نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن بھی ہیں ۔‘‘

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook