Home / خبریں / گورو نانک دیو یونیورسٹی، امرتسرکے شعبہء اردو و فارسی کے تین طلباء کو ڈاکٹریٹ کی سند تفویض

گورو نانک دیو یونیورسٹی، امرتسرکے شعبہء اردو و فارسی کے تین طلباء کو ڈاکٹریٹ کی سند تفویض

16904922_10210730365007719_710690273164713620_o

امرتسر(اسٹاف رپورٹر)  گورو نانک دیو  یونیورسٹی، امرتسر نے مورخہ 2 مارچ 17 20 کو اپنے  تیتالیسوے جلسہء تقسیمِ اسناد میں شعبہء  اردو و فارسی کے تین طلبا کو ڈاکٹریٹ کی سند سے سرفراز کیا۔محمد الطاف بھٹ، محمد ایوب اور رضوان الزمان  تینوں ہی طلبا  نےپروفیسر (ڈاکٹر) عزیز عباس،  صدر شعبہء اردو و فارسی، گورو نانک دیو یونیورسٹی، امرتسر کے زیرِ نگرانی اپنے اپنے مقالے مکمل کئے ہیں۔محمد الطاف بھٹ نے اپنا مقالہ ” کشمیر میں بیسویں صدی عیسوی کے نمائندہ فارسی شعرا: ففہیم و تجزیہ” موضوع پر مکمل کیا۔ محمد ایوب کے مقلہ کا موضوع ” سردار پورن سنگھ ‘ہنر’: حیات اور ادبی خدمات” ہے جبکہ  رضوان الزمان نے اپنا مقالہ : ناشر نقوی: حیات اور ادبی جہات” موضوع پر پیش کیا۔ فی الحال ایک طالبہ نائلہ تبسم "وسیم بریلوی کی شاعری میں سماجی شعور”  موضوع پر کام کر رہی ہے۔ یہ مقالہ بھی جلد ہی پایہء تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔ ڈاکٹر عزیز عباس ایک لمبے عرصے سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ جن کی زیرِ نگرانی اب تک اردو اور فارسی کے چودھ طلبا   ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ شعبہ کی جانب سے سند یافتگان کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook